ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت کا امریکا کو 161 رنز کا ہدف

کپتان سوریا کمار یادو نے ناقابلِ شکست 84 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی


ویب ڈیسک February 07, 2026
(تصویر: آئی سی سی)

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بھارت نے امریکا کو جیت کے لیے 162 رنز کا ہدف دے دیا۔

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں جاری گروپ سی کے میچ میں امریکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی جانب سے کپتان سوریا کمار یادو نے ناقابلِ شکست 84 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ تلک ورما 25، ایشان کشن 20، اکشر پٹیل 14، رنکو سنگھ 6، ہاردک پانڈیا 5، ارشدیپ سنگھ 4 جبکہ ابھیشیک شرما اور شیوم ڈوبے بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

امریکا کی جانب سے شیڈلے وین شاک وائک نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہرمیت سنگھ نے 2 جبکہ محمد محسن اور علی خان نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

مقبول خبریں