بسنت کی رنگینیوں میں چاہت فتح علی خان کی انٹری، رقص کی ویڈیو وائرل

چاہت فتح علی خان بسنت منانے کے لیے لاہور پہنچ گئے


ویب ڈیسک February 07, 2026

مزاحیہ گلوکاری کے باعث سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والے چاہت فتح علی خان بسنت منانے کے لیے لاہور پہنچ گئے، جہاں انہوں نے چھت پر پتنگ بازی کے دوران رقص کرتے ہوئے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی۔

ویڈیو میں وہ دونوں ہاتھوں میں پتنگ تھامے خاصے خوش دکھائی دیتے ہیں جبکہ اردگرد موجود افراد ان کے ساتھ تصاویر بنواتے بھی نظر آ رہے ہیں۔

یہ کلپ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تبصروں کا طوفان آ گیا، جہاں کچھ صارفین نے ان کے انداز کو خوب سراہا تو کچھ نے دلچسپ تبصرے کیے۔

بسنت کے موقع پر چاہت فتح علی خان نے اپنا نیا گانا بھی جاری کیا، جس کے بول ’’بندے باریاں ہیں‘‘ ہیں۔ اس گانے کی ویڈیو انہوں نے یوٹیوب سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کی، جس پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

مقبول خبریں