یادگار اننگز کھیلنے کے بعد فہیم اشرف کا بیان سامنے آگیا

ہم ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں اس میں ہر اننگز یادگار ہوتی ہے اور یہ میری ہی نہیں پاکستان کی بھی ایک یادگار اننگز ہے


ویب ڈیسک February 07, 2026

پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں شاندار اننگز کھلنے کے بعد بیان سامنے آگیا۔

رپورٹس کے مطابق فہیم اشرف نے کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس اننگز کا اندازہ نہیں تھا رنز نہیں بن رہے تھے لیکن دباؤ نہیں تھا جس کی وجہ یہ اننگز کھیلی، ان کا کہنا تھا کہ ہم ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں اس میں ہر اننگز یادگار ہوتی ہے اور یہ میری ہی نہیں پاکستان کی بھی ایک یادگار اننگز ہے۔

فہیم اشرف نے کہا کہ کرکٹ میں سب پرفارم نہیں کرتے جو آج پرفارم نہیں کر سکیں وہ آئندہ پرفارم کریں گے ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ایونٹ میں یہ میری بہترین اننگز ہے فینز سے کہوں گا کہ دعا کریں اور اسپورٹ کریں ہم نے پاکستان کے لیے خوشیاں لے کر آنی ہیں۔

واضح رہے کہ فہیم اشرف نے 11 گیندوں پر ناقابل شکست 29 رنز بنائے اس دوران انہوں نے 3 چھکے اور 2 چوکے بھی لگائے جس کی وجہ سے وہ پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے نیدرلینڈز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اس پہلے میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دی۔

 

مقبول خبریں