آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے چوتھے گروپ میچ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔
چنئی میں گروپ ڈی کی دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، گلبدین نائب نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
صادق اللہ اتل 29، رحمان اللہ گرباز 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ درویش رسولی 20، ابراہیم زادران 10 اور عظمت اللہ عمر زئی 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، محمد نبی 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے لوکی فرگوسن نے 2، میٹ ہینری، جیکب ڈفی اور رچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ میں کیوی ٹیم کی قیادت مچل سینٹنر کررہے ہیں۔