پاکستان کا غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

ذرائع نے کہا کہ   اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرِ صدارت منعقد ہوگا


ویب ڈیسک February 08, 2026

پاکستان غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کرے گا جب کہ اس نے غزہ بورڈ آف پیس کے پہلے اجلاس میں شرکت کا باضابطہ فیصلہ کر لیا۔

ذرائع نے کہا کہ   اجلاس 19 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرِ صدارت منعقد ہوگا، پاکستان کی جانب سے وزیراعظم یا نائب وزیراعظم اجلاس میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔

اجلاس میں غزہ کی صورتحال، امن و استحکام سے متعلق اقدامات اور آئندہ لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

سفارتی ذرائع  نے کہا کہ پاکستان کی شرکت کو خطے میں امن کے قیام اور انسانی بحران کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں