عمران خان کے بھانجے کی بسنت منانے کی تصاویر وائرل، عابد شیر علی کا طنز

علیمہ خان کے بیٹے شاہریز  نے جمعہ کے  روز  اپنے بچوں کے  ساتھ اندرون  شہر  بسنت منائی


ویب ڈیسک February 08, 2026

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہریز کی بھی بسنت منانے کی تصاویر سامنے آگئیں جس پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عابد شیر نے پی ٹی آئی پر طنز کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شاہریز نے اپنے بچوں کے ساتھ اندرون شہر بسنت منائی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے شاہریز نے اپنے ایک دوست کےگھر پتنگ اڑائی۔

شاہریز کی تصاویر سامنے آنے پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عابد شیر نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ماموں اندر ہے ، بہنوں نے روز اڈیالہ کے باہر پٹ سیاپا ڈالا ہوتا ہے اور قیدی 804 کا بھانجا لاہور میں بسنت منا رہا ہے، یہ پڑا ہے ان کا انقلاب

 

مقبول خبریں