سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی دبئی منتقل کیوں ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی

سابق فاسٹ بولر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں دبئی میں سکونت اختیار کرنے کی وجہ بتائی


ویب ڈیسک February 08, 2026

آسٹریلیا کے لیجنڈ فاسٹ بولر بریٹ لی نے دبئی میں رہائش اختیار کر لی۔

سابق فاسٹ بولر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں دبئی میں سکونت اختیار کرنے کی وجہ بتائی۔

پوسٹ میں بریٹ لی نے لکھا کہ کام کے لیے کیے جانے والے کچھ دورے اب بڑھ کر بڑے معاملات بن گئے ہیں۔ دبئی اب ان کا گھر ہے۔ نئے مواقع، بہترین لوگ، خاندان کے لیے کثرت سے وقت کی دستیابی اور ایک ایسا طرزِ زندگی جس کو شکست دینا کافی مشکل ہے۔ یہاں گزرے ہر لمحے سے ہمیں محبت ہے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

انہوں نے بتایا کہ بچے پھل پھول رہے ہیں، اسکول زبردست ہیں، کھیل ہر جگہ موجود ہے۔ انہیں آسٹریلیا کو گھر کہنے پر ہمیشہ فخر ہوگا اور وہ شکر گزار ہیں جو زندگی انہوں نے وہاں بنائی۔ وہ کبھی نہیں بدلے گی۔ لیکن دبئی میں کچھ خاص ہے۔ یہاں کی توانائی، مقصد، ایک ایسی جگہ جہاں کچھ بھی ممکن محسوس ہوتا ہے۔

مقبول خبریں