امریکا میں ایک شخص نے ایک گھنٹے میں کاغذ سے بنے 250 جہاز بنا کر اور وہ اڑ سکتے ہیں یہ ثابت کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔
امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے رچرڈ ڈی فریس (جنہوں نے گینیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے پہلی بار دو برس قبل درخواست دی تھی) کا کہنا تھا کہ انہیں ریکارڈ کی کوشش کی اجازت دسمبر 2025 میں ملی اور انہوں نے ہفتے کے دن ریکارڈ کی کوشش کی۔
رچرڈ ڈی فریس نے متعین کردہ وقت میں 250 کاغذ کے جہاز بنا کر ریکارڈ سے توقعات جوڑ لیں۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے 200 جہاز کا ہدف رکھا گیا تھا۔
ادارے کے ایک اہلکار کی جانب سے سارے جہاز آزمائے گئے تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ وہ اڑ سکتے ہیں یا نہیں۔
اس موقع پر رچرڈ کر کہنا تھا کہ وہ طویل عرصے سے عالمی ریکارڈ توڑنا چاہتے تھے۔