ملکی صورتحال پر گورنر سندھ پھر متحرک سیاسی رہنماؤں سے فون پر رابطے

گورنر سندھ نے چوہدری نثار اور سراج الحق سمیت کئی اہم شخصیاست سے گفتگو کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا


Staff Reporter August 16, 2014
گورنر سندھ نے چوہدری نثار اور سراج الحق سمیت کئی اہم شخصیاست سے گفتگو کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ فوٹو: فائل

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ایک بار پھر متحرک ہوگئے۔

گورنر سندھ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق، مولانا فضل الرحمن، علامہ طاہر القادری، شیخ رشید، خواجہ سعد رفیق اور دیگر اہم شخصیات سے گفتگو کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ نے کہا ہے کہ ملکی سیاسی صورتحال میں مسائل افہام و تفہیم اور سیاسی بصیرت سے حل کرنے کی ضرورت ہے اور تمام سیاسی قوتوں سے رابطے اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

گورنر سندھ نے علامہ طاہر القادری سے ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی ضرورت اور کارکنان کو پر امن رہنے کی ہدایت دینے کی اپیل کی، گورنر سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین تمام صورتحال پر مسلسل رابطے میں ہیں اور ان ہی کی ہدایت پر تمام سیاسی قوتوں سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |