ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ہمیں پاور پلے میں بیٹنگ اور مڈل اوورز میں اپنی بولنگ بہتر کرنے کی ضرورت ہے، راشد خان


اسپورٹس ڈیسک February 11, 2026

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تیرہویں میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر افغانستان کے کپتان راشد خان کا کہنا تھا کہ جیتنے کے لیے مشترکہ طور پر محنت کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پاور پلے میں بیٹنگ اور مڈل اوورز میں اپنی بولنگ بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

افغان ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے۔ ضیاءالرحمان کی جگہ نور احمد نور احمد کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقی کپتان مارکرام کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے لیکن کوشش ہوگی کہ ہم اچھے رنز بنائیں۔

جنوبی افریقی ٹیم میں کوربن بوش کی جگہ جارج لنڈے کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں