یو اے ای سواٹ چیلنج 2026 سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ جدید دور کی جنگ صرف نعروں اور سیاسی دعوؤں سے نہیں جیتی جاتی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای سواٹ چیلنج 2026 میں بھارت کو بیک وقت دو مقابلوں میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایونٹ میں بھارت کو پاکستانی نیشنل سیکیورٹی یونٹ اور پھر چین کی خواتین ٹیم نے مات دی۔
سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے یرغمالیوں کے بچاؤ کے ایونٹ میں بھارتی نیشنل سیکیورٹی ٹیم کو ہرایا۔ دوسری طرف ایونٹ میں چینی خواتین ٹیم نے رفتار، کوآرڈینیشن اور فائرنگ کی درستگی میں بھارتی ٹیم کو کئی گنا پیچھے چھوڑ دیا۔
دبئی پولیس کے زیر اہتمام ہونے والے اس عالمی مقابلے میں دنیا کے 52 ممالک کی 118 ایلیٹ سواٹ ٹیموں نے شرکت کی۔
دفاعی ماہرین کے مطابق جدید جنگ میں تربیت، ٹیم ورک اور فیصلہ سازی میں نااہلی نے مودی کی جنگی تیاریوں کے کھوکھلے نعروں کو بے نقاب کردیا ہے۔ بھارتی ٹیم میں کوآرڈینیشن کی کمزوری اور فائرنگ میں سست روی نے ظاہر کیا کہ بھارتی فورسز نمائشی طاقت کے خول میں قید ہیں۔
دفاعی ماہرین نے کہا کہ حقیقی میدان میں کامیابی محض سیاسی بیانیہ نہیں بلکہ عملی پیشہ ورانہ صلاحیت طے کرتی ہے، پاکستان اور چین کی برتری منظم تربیت، مسلسل مشق اور حقیقی منظرناموں کی عکاس ہے۔