سونے کے عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں نرخ؛ فی تولہ  قیمت کتنی ہوگئی؟

گزشتہ روز سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا تھا


اسٹاف رپورٹر February 12, 2026
(فوٹو: فائل)

کراچی:

عالمی اور  مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت آج مستحکم ہے جب کہ  چاندی کی قیمتوں میں مزید  اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 5ہزار 058ڈالر کی سطح پر مستحکم  ہے جب کہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 5لاکھ 28ہزار 562روپے  اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 53ہزار 156روپے کی سطح پر مستحکم  ہیں۔

دریں اثنا  مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 90روپے کے اضافے سے 8ہزار 825روپے  اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 78روپے کے اضافے سے 7ہزار 566روپے کی سطح پر آگئی۔

مقبول خبریں