لاہور: 17 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم قانون کے شکنجے میں آگیا

لڑکی دکان سے سامان لینے گئی، ملزم نے ورغلا کر نامعلوم مقام پر لیجا کر ذیادتی کی اور فرار ہو گیا


ویب ڈیسک February 12, 2026

لاہور میں ذہنی معذور لڑکی سے ذیادتی کے واقعہ کا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ گلبرگ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سے مکہ کالونی سے ملزم کو ٹریس کیا، 17 سالہ لڑکی بڑی بہن کی غیر موجودگی میں دوکان سے چیز لینے گئی تھی، ملزم نے ورغلا کر نامعلوم مقام پر لیجا کر ذیادتی کی اور فرار ہو گیا۔

ترجمان کے مطابق بڑی بہن کے دریافت کرنے پر متاثرہ لڑکی نے واقعہ کے متعلق آگاہ کیا، لڑکی سے ذیادتی کے متعلق 15 موصول ہونے پر ایس پی ماڈل ٹاؤن نے فوری ٹیم تشکیل دی تھی۔

ملزم شہریار کیخلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا، ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کہا کہ  خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق۔

مقبول خبریں