معروف نعت خواں تابندہ لاری انتقال کر گئیں۔
اسپتال حکام کی جانب سے نعت خواں تابندہ لاری کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسپتال حکام نے بتایاکہ تابندہ لاری کچھ دنوں سے عارضہ قلب میں مبتلا تھیں اور قومی ادارہ امراض قلب میں زیرعلاج تھیں۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ مرحومہ عارضہ قلب میں مبتلا اور قومی ادارہ امراض قلب میں زیر علاج تھیں، مرحومہ کی نمازجنازہ آج بعد نمازعشاء مسجد فاروق اعظم نارتھ ناظم آباد میں ادا کی جائے گی۔