بنگلادیش انتخابات؛ خالدہ ضیا کی پارٹی کو 50 اور جماعت اسلامی کو 18 نشستوں پر برتری

حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ نے پابندی کے باعث الیکشن میں حصہ نہیں لیا


ویب ڈیسک February 12, 2026
بنگلادیش میں جاری الیکشن میں بی این پی کو برتری حاصل

بنگلا دیش میں 299 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے جس میں اصل مقابلہ بی این پی اور جماعت اسلامی کے درمیان ہے۔

بنگلادیش کے مقامی میڈیا کے مطابق طلبا تحریک کے نتیجے میں حسینہ واجد کے طویل آمرانہ دور کے خاتمے اور بھارت فرار ہونے کے بعد قائم ہونے والی عبوری حکومت نے الیکشن کرانے کا وعدہ پورا کردیا۔

آج ملک بھر میں ہونے والے انتخابات مجموعی طور پر پُرامن اور شفاف رہے جس میں اب تک کسی کی جانب سے دھاندلی کے الزامات سامنے نہیں آئے ہیں تاہم حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ پابندی کے باعث الیکشن میں حصہ نہ لے سکی۔

اب تک کے غیر مصدقہ، غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج میں سابق وزیراعظم مرحومہ خالدہ ضیا کی جماعت بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی سب سے آگے ہے۔

والدہ کے حال ہی میں انتقال کے بعد بنگلادیش نیشلسٹ پارٹی کی قیادت خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان کر رہے ہیں۔ 

ابتدائی گنتی میں بی این پی 50 نشستوں پر برتری حاصل ہے جب کہ جماعت اسلامی 18 نشستوں پر برتری کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

البتہ دیگر جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی نشستیں یا پوزیشن ابھی تک واضح طور پر مکمل طور پر رپورٹ نہیں ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ بنگلادیش میں 300 براہِ راست منتخب نشستوں میں سے 151 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے والی جماعت حکومت بنائے گی۔ ایک نشست پر الیکشن ملتوی ہوئے ہیں۔

 

 

مقبول خبریں