ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انیسویں میچ میں زمبابوے نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دے دیا۔
کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں آسٹریلوی کپتان ٹریوس ہیڈ نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
زمبابوے کے اوپنرز نے 61 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا۔ مارومانی 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
بعد ازاں دوسری وکٹ پر برائن بینیٹ اور رائن برل کے درمیان 70 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ 131 کے مجموعی اسکور پر رائن برل 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ اوپنر برائن بینیٹ 64 اور کپتان سکندر رضا 25 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹوئنس اور کیمرون گرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا اور زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں دوسری مرتبہ مدمقابل آئے ہیں۔
اس سے قبل 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی ایڈیشن میں زمبابوے نے آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کیا تھا۔