ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 21 ویں میچ میں امریکا نے نیدر لینڈز کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دےد یا۔
چنئی میں جاری گروپ اے کے میچ میں نیدرلینڈز کی دعوت پر امریکا نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کیے۔
امریکا کی جانب سے سیتیجا مُکاملا 79 رنز بنا کرنمایاں رہے۔ کپتان مونانک پٹیل 36، شایان جہانگیر 20، ملند کمار، سنجے کرشنامورتی اور ہرمیت سنگھ 1، 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
شبھم رانجنے 48 اور محمد محسن 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے باس ڈی لیڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ لوگن وین بِیک ، کائل کلین اور فریڈ کلاسن 1، 1 وکٹ حاصل کر سکے۔