کم عمری میں تعلیم کا دباؤ طویل مدتی منفی اثرات رکھتا ہے: تحقیق

15 سال کی عمر میں زیادہ تعلیمی دباؤ کا سامنا کرنیوالوں میں میں ابتدائی جوانی تک ڈپریشن کا شکار ہونے کے امکانات تھے


ویب ڈیسک February 14, 2026

نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نوعمر افراد پر تعلیمی دباؤ ان کی ذہنی صحت پر گہرے اور طویل مدتی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ 15 سال کی عمر میں جن کو زیادہ تعلیمی دباؤ کا سامنا تھا ان میں ابتدائی جوانی تک ڈپریشن کا شکار ہونے کے امکانات تھیں۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ یہ دباؤ خود کو نقصان پہنچانے کے بڑھتے ہوئے خطرے سے بھی منسلک ہے، اور یہ رجحان 24 سال کی عمر تک برقرار رہ سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تعلیمی کارکردگی کے حوالے سے حد سے زیادہ دباؤ نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

مقبول خبریں