چین نے ایران کو جدید ریڈار’’YLC-8B‘‘فراہم کر دیا

یہ ریڈار500 کلومیٹر دور اڑتے جنگی طیارے کو شناخت کر سکتا ہے اور یہ اسٹیلتھ طیارے بھی شناخت کر لیتا ہے


سید عاصم محمود February 14, 2026

پچھلے سال دوران جنگ اسرائیل اور امریکا کے جنگی طیارے ایران کی فضا میں اس سوچ پر دندناتے پھرتے ٹارگٹوں پہ بے دریغ بم پھینکتے رہے تھے کہ ایرانی دفاع ان کی شناخت کا کوئی طاقتور ریڈار سسٹم نہیں رکھتا،لہذاٰ اب ایران نے چین سے جدید ترین اور طویل فاصلے تک نظر رکھنے والے ریڈار سسٹم ’’YLC-8B‘‘حاصل کر کے اپنا فضائی دفاع خاطر خواہ مضبوط بنا لیا ہے۔

یہ ریڈار500 کلومیٹر دور اڑتے جنگی طیارے کو شناخت کر سکتا ہے جبکہ 700 کلومیٹر کی دوری پر اڑتا میزائل دکھائی دیتا ہے،یہ اسٹیلتھ طیارے بھی شناخت کر لیتا ہے۔

ریڈار چین کے سرکاری ادارے،نانجنگ ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرونکس ٹیکنالوجی کا تیار کردہ ہے جس نے جے ایف۔17 میں نصب ریڈار،KLJ-7 بھی ایجاد کر رکھا ہے۔

 

مقبول خبریں