سلمان آغا کے بیان پر بھارتی کپتان کا دلچسپ جواب!

سلمان آغا نے ابھیشیک شرما کے بھارتی پلیئنگ الیون کا حصہ ہونے کی امید کا اظہار کیا تھا


ویب ڈیسک February 14, 2026

بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغا کے بیان پر دلچسپ جواب دے دیا۔

15 فروری کو شیڈول ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل ہفتے کے روز ہونے پریس کانفرس میں سلمان آغا نے بھارتی ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما کی تعریف کرتے ہوئے ان کے میچ کھیلنے کے لیے امید ظاہر کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں ابھیشیک اچھے کھلاڑی ہیں اور وہ پُر امید ہیں کہ ابھیشیک میچ کھیلیں گے کیوں کہ پاکستان بھارت کی بہترین ٹیم کے خلاف کھیلنا چاہتا ہے۔

بعد ازاں سوریا کمار یادو نے پری میچ پریس کانفرنس کی اور اپنے پاکستانی ہم منصب کے بیان پر دلچسپ جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر سلمان علی آغا چاہتا ہے کہ کل ابھیشیک شرما کھیلے، تو وہ کھیلے گا۔

بھارت کے جارح مزاج بلے باز ابھیشیک شرما 2024 میں کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ 38 میچز کی 37 اننگز میں 37.05 کے اوسط اور 194.74 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 1297 رنز اسکور کر چکے ہیں۔

پاکستان کے خلاف تین میچز میں انہوں نے 36.66 کے اوسط اور 189.65 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ وہ 110 رنز بنائے ہیں۔

مقبول خبریں