کراچی کے علاقے رضویہ میں گھر کے اندر فائرنگ، ماں جاں بحق، بیٹا زخمی

لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے


محمد شاہ میر خان February 15, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

شہر قائد کے علاقے رضویہ کے قریب جہانگیر آباد کباڑ مارکیٹ کے نزدیک واقع ایک گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والی 45 سالہ عشرت زوجہ جاوید کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے 15 سالہ سرور ولد جاوید کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھریلو یا ذاتی تنازع کے باعث پیش آیا تاہم پولیس نے مزید شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی مکمل چھان بین شروع کردی ہے۔

 

مقبول خبریں