ہندوستان اور پاکستان کے ٹاکرے سے اشتہارات کی شرح 25 فیصد بڑھ جاتی ہیں جب کہ ورلڈ کپ گروپ مرحلے کے میچ کو ماہرین "کمرشل سپرنووا" قرار دے رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اسٹینڈرڈ پریمیم اسپٹاٹس کے ریٹ عام طور پر 20 لاکھ اور 25 لاکھ بھارتی روپے کے درمیان ہوتے ہیں، لیکن دو روایتی حریفوں کے درمیان دیرینہ دشمنی نے 10 سیکنڈ کے سلاٹ کی قیمت کو حیران کن 40 لاکھ تک پہنچا دیا ہے۔
ان اعداد و شمار کو "سونے اور چاندی کی قیمت" کے برابر قرار دیا جا رہا ہے جب کہ آٹو (Hyundai، Mahindra)، FMCG (Amul، Britannia) اور Fintech جیسے شعبوں کی کمپنیاں اشتہارات دینے کے لیے مد مقابل ہیں۔
اندازے کے مطابق پورے ٹورنامنٹ میں 2 ہزار کروڑ تک کی اشتہاری آمدنی ہوسکتی ہے جس کا بڑا حصہ آج ہونے والے اس میچ سے حاصل ہوگا۔
یہ اضافہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی پر واضح ہے جس میں JioHotstar لائیو اسٹریم کے دوران 10 سیکنڈ کی جگہ کے لیے 15 لاکھ اور 20 لاکھ کے درمیان چارج کر رہا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایونٹ سے چند روز قبل اپنے بائیکاٹ کے مؤقف کو تبدیل کرنے کے لیے فیصلے نے ڈیمانڈ کو بڑھایا جس سے سلاٹس کی کمی پیدا ہوئی۔
"انڈیا پاکستان میچ کا بخار ٹیلی ویژن اسکرینوں سے آگے میزبان شہر کولمبو کی گلیوں تک پھیلا ہوا ہے۔ دہلی اور ممبئی جیسے شہروں سے سری لنکا کے دارالحکومت تک ہوائی جہاز کے کرایوں نے آسمان چھو لیا۔
راؤنڈ ٹرپ ٹکٹ کی قیمت 1.18 لاکھ تک پہنچ گئی جو کہ عام شرحوں سے تقریباً 300% زیادہ ہے۔
اسی طرح، کولمبو میں 15 فروری کے اختتام ہفتہ کے لیے ہوٹل کی بکنگ دوگنی ہو گئی، فور اور فائیو اسٹار ہوٹلز نے اپنے کمرے کے اوسط نرخوں میں 20-25 فیصد اضافہ کیا ہے۔
بڑے پیمانے پر پیسہ داؤ پر لگنے کے باوجود آر پریماداسا اسٹیڈیم میں بارش کا خطرہ ہی واحد چیز ہے جو تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے اور سب سے زیادہ منافع بخش کرکٹ میچ کے ہونے کی توقع کو کم کر سکتا ہے۔