پاکستان–بنگلہ دیش نالج کوریڈور کا آغاز، بنگلہ دیشی طلبہ کا پہلا بیچ کھیپ پاکستان پہنچ گیا

پاکستان–بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے تحت علامہ محمد اقبال اسکالرشپس کے اولین بنگلہ دیشی طلبہ پاکستان پہنچ گئے


ویب ڈیسک February 15, 2026

پاکستان–بنگلہ دیش نالج کوریڈور کا آغاز، بنگلہ دیشی طلبہ کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

پاکستان–بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے تحت علامہ محمد اقبال اسکالرشپس کے اولین بنگلہ دیشی طلبہ پاکستان پہنچ گئے۔ طلبہ اعلیٰ تعلیم کے لیے پاکستان کی معروف جامعات میں داخلہ لیں گے۔

ہوائی اڈے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن اور متعلقہ جامعات کے نمائندگان نے طلبہ کا استقبال کیا۔

پاکستان–بنگلہ دیش نالج کوریڈور کا مقصد تعلیمی تعاون اور عوامی روابط کو فروغ دینا ہے۔ اگلے بیچ کے لیے انتخابی عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

وزارتِ خارجہ پاکستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

 

مقبول خبریں