پنجاب بلوچستان سرحدی علاقے پر دو گروپوں میں تصادم سے 7افراد ہلاک متعدد زخمی

بگٹی قبیلے کے دو گروپوں میں تنازع کا آغاز بارش کے پانی کے ذخیرے پر شروع ہوا۔


ویب ڈیسک August 16, 2014
فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے تاہم دونوں گروپوں کے مسلح افراد اب بھی مورچہ بند ہیں۔ فوٹو: فائل

پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی علاقے پر پانی کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اور بلوچستان کی سنگم پر بگٹی قبیلے کے دو گروپوں میں تنازع کا آغاز بارش کے پانی کے ذخیرے پر شروع ہوا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خونی شکل اختیار کرلی۔ دونوں گروپ نے مورچہ بند ہوکر ایک دوسرے پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے.


تصادم کو روکنے اور امن و امان کی بحالی کے لئے قبائلی عمائدین اور مقامی حکام نے رابطوں کا آغاز کردیا ہے جس کی وجہ سے فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے تاہم دونوں گروپوں کے مسلح افراد اب بھی مورچہ بند ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں