آزادی مارچ پر حملہ پومی بٹ اور اس کے ساتھی ضمانت پر رہا

عدالت نے پومی بٹ سمیت 7 دیگر ملزمان کی ضمانت ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔


ویب ڈیسک August 16, 2014
پومی بٹ مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ کے بھائی ہیں فوٹو: ایکسپریس

عدالت نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے آزادی مارچ پر پتھراؤ کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما سلمان خالد عرف پومی بٹ اور ان کے 7 ساتھیوں کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے آزادی مارچ پر پتھراؤ کے الزام میں سلمان خالد عرف پومی بٹ سمیت 7 ملزمان کو جوڈیشل میجسٹریٹ رانا شہریار کی عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر پولیس کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ عدالت نے فریقین کے موقف سننے کے بعد پومی بٹ سمیت 7 دیگر ملزمان کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

واضح رہے کہ پومی بٹ مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ کے بھائی ہیں اور ان پر تحریک انصاف کے آزادی مارچ پر پتھراؤ کرنے والے افراد کی سرپرستی کا الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں