فاسٹ بولر جنید خان گیند لگنے کے باعث زخمی اسپتال منتقل
جنید خان کو بیٹنگ کے دوران دھمیکا پرساد کا باؤنسر سر پر لگا جس کے باعث وہ زخمی ہوئے۔
سری لنکا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان گیند لگنے کے باعث زخمی ہو گئے۔
سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو کے سنہالی کلب کرکٹ گراؤنڈ میں جاری ٹیسٹ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر جنید خان میزبان ٹیم کے فاسٹ بولر دھمیکا پرساد کا باؤنسر ہیلمٹ پر لگنے کے باعث زخمی ہو گئے جس سے ان کے کان پر چوٹ آئی۔ قومی ٹیم کے فزیو تھیریپسٹ نے جنید خان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کردی تاہم شدید تکلیف کے باعث جنید خان کو پاکستان کی پہلی اننگز کے خاتمے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 320 رنز بنائے تھے، جواب میں پاکستانی ٹیم 332 رنز پر آؤٹ ہوئی تاہم جنید خان 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔