ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت کا معلوم نہیں، ہم فائنل کھیلیں گے، شاداب خان

پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے میں رسائی کے لیے نمیبیا کے خلاف میچ میں لازمی فتح درکار ہے


اسپورٹس ڈیسک February 17, 2026

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا فائنل کھیلے گی۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو میں پریکٹس سیشن کے دوران ایک صحافی نے شاداب خان سے سوال کیا کہ کیا سیمی فائنل تک یہیں ہیں؟

شاداب خان نے چلتے چلتے صحافی کو جواب دیا انشاءاللہ فائنل تک یہیں ہیں۔

صحافی نے پوچھا کیا پاکستان فائنل بھارت سے کھیلے گا؟

جس پر شاداب خان نے کہا وہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے لیکن ہم فائنل کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے میں رسائی کے لیے نمیبیا کے خلاف میچ میں لازمی فتح درکار ہے بصورت دیگر امریکی ٹیم بہتر رن ریٹ کی بناء پر سپر ایٹ میں چلی جائے گی۔

مقبول خبریں