ڈھاڈر میں ڈی ایس پی کے گھر کے قریب زوردار دھماکا، فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

جائے وقوعہ کو سیل کر کے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، حکام


ویب ڈیسک February 17, 2026
فوٹو: فائل

کوئٹہ:

بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں ایک زور دار دھماکے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا ڈی ایس پی علی اکبر مگسی کے گھر کے قریب ہوا۔

اطلاعات کے مطابق واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم واقعے کی نوعیت اور محرکات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ جائے وقوعہ کو سیل کر کے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے تاکہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا سکے۔

مقبول خبریں