ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دے کر سپرایٹ مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔
کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ نمیبیا کی ٹیم کو 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا سامنا ہے۔
16 وویں اوور تک نمیبیا کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوگئے اور ٹیم کا مجموعی اسکور96 ہے۔
فرائیلنک 9، لافٹی ایٹون 5، اسٹینکیمپ 23 اور کپتان جرہارڈ ایراسمس 7 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
عثمان طارق نے اننگز کے 14 ویں اوور میں جے جے اسمٹ اور روبین ٹرمپلمین کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
پاکستان کی بیٹنگ
قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ اور صاحبزادہ فرحان کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت پاکستان نے نمیبیا کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔
پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 100 اور شاداب خان 36 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
یہ صاحبزادہ فرحان کی پہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ احمد شہزاد کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے ہیں۔
کپتان سلمان علی آغا 38، صائم ایوب 14 اور خواجہ نافع 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
نمیبیا کی جانب سے جیک براسل نے 2 اور جرہارڈ ایراسمس نے ایک وکٹ حاصل کی۔