سندھ میں پسندیدہ نمبر پلیٹ کی فیس 20 لاکھ روپے تک مقرر

صوبائی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا


ویب ڈیسک February 18, 2026

سندھ حکومت نے پسندیدہ موٹر رجسٹریشن نمبر فیس 20 لاکھ روپے تک مقرر کردی۔

صوبائی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق گاڑی مالکان جو پسندیدہ موٹر رجسٹریشن نمبر حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ منظور شدہ رقم دے کر حاصل کرسکتے ہیں جس کی حد 20 لاکھ روپے تک ہے۔

جو رقم وصول کرنا طے پایا ہے اس کے مطابق 786 اور 110 رجسٹریشن نمبر حاصل کرنے والے کو 20 لاکھ ادا کرنے ہوں گے۔

تین ہندسوں والے 111 سے 999 نو رجسٹریشن نمبروں کی پلیٹس فیس 10 لاکھ روپےفی نمبر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح تین عدسوں والے 100 سے 900 کی نو نمبر پلیٹس حاصل کرنے والوں سے پانچ لاکھ روپے فیس وصول کی جائے گی 001 سے 009 کے نو نمبر پلیٹس حاصل کرنے والوں کو بھی پانچ لاکھ روپے ادا کرنے ہوں گے۔

ان کے علاوہ باقی چوائس کے نمبروں کو حاصل کرنے کے لیے تین لاکھ روپے ادا کرنے ہوں گے۔

مقبول خبریں