بات کچھ اِدھر اُدھر کی گرما گرم آلو کے پراٹھے

صبح کی ہلکی ہلکی پھوار، بادلوں میں چھپے آسمان اور پھر آلو کے گرما گرما پراٹھوں کی خوشبو سے میں تازہ دم ہوگئی۔


سدرہ ایاز August 17, 2014
صبح کی ہلکی ہلکی پھوار، بادلوں میں چھپے آسمان اور پھر آلو کے گرما گرما پراٹھوں کی خوشبو سے میں تازہ دم ہوگئی۔ فوٹو سدرہ ایاز

بارش کی چند بوندیں میرے دل کو ڈبوئے جائے۔۔۔ کسی کے آنے کی خوشی میرے دل کو ڈبوئے جائے۔۔۔


آنے میں نہ تو دیر کر۔۔۔ آنے میں نہ تو دیر کر۔۔۔ میری جان نکل نہ جائے۔۔۔


محسن کی تیز آواز سے میری آنکھ کھل گئی۔ وہ مسلسل سلیم جاوید کا گانا ''بارش کی چند بوندیں'' گایا جارہا تھا۔ میں اٹھی اور ٹیبل پر بیٹھ کر غصے سے اسے گھورنے لگی۔ میرے انداز سے وہ سمجھ گیا تھا کہ وہ میری نیند میں خلل ڈالنے کی جسارت کرچکا ہے، اس سے پہلے کہ میں کچھ کہتی وہ فوراَ ہی بول پڑا؛


باجی یار کیا ایک اتوار کا دن ہوتا ہے تفریح کا اس میں بھی تمہیں مجھ سے زیادہ نیند عزیز ہے۔ محسن میرا اکلوتا بھائی ہے اور شاید ہی میں نے اس کی آج تک کوئی بات ٹالی ہوگئی۔ میں نیند بھول گئی لیکن اس سے اتنی زوردار آواز میں گانا گانے کی وجہ ضرور پوچھنے لگی۔


محسن مجھے اٹھا کر کھڑی کے پاس لے گیا۔ صبح کی ہلکی ہلکی بارش، بادلوں میں چھپے آسمان اور پھر آلو کے گرما گرم پراٹھوں کی خوشبو سے میں تازہ دم ہوگئی۔


تو جناب آج کل موسم کی حسین اور مارکیٹ میں آلو بھی وافر مقدار میں موجود ہیں، آپ بھی ناشتے میں آلو کے پراٹھے بنائیں اور چھٹی کے دن کو یادگار بنائیں۔


اجزا:




  • آلو۔ ایک کلو

  • ہری مرچ باریک کٹی ہوئی۔ 2 سے 3 عدد

  • پسی ہوئی لال مرچ۔ ایک چمچہ (اپنے ذرائقے کے حساب سے استعمال کیجئے)

  • نمک۔ حسب ضرورت

  • بھونا ہوا زیرہ۔ 2 چمچے

  • ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا۔ 6 سے 7 ڈنڈیاں

  • ایک چھوٹا لیمو

  • آٹا۔ حسب ضرورت روٹیاں بنانے کے لئے

  • تیل۔ حسب ضرورت پراٹھوں کے لئے


ترکیب:






  • پھر آلوؤں کے چھلکے اتاریں اور اس میں ہری مرچ، لال مرچ، نمک، زیرہ ، ہرا دھنیا اور ایک چھوٹا لیمو نچور کر اچھی طرح مکس کرلیں۔




  • ایک تسلے میں آٹا گوندھ کر پیڑے بنا کر الگ رکھ دیں۔

  • اب آٹے کا پیٹرا رکھیں اس پر آلو کا مصالحہ پچھائیں اور دوسرا پیٹرا رکھ کر روٹی کی طرح بیل دیں۔

  • توے پر ڈال اور حسیب ضرورت تیل سے ساتھ دونوں طرف سے پکائیں۔

  • پلیٹ میں نکالیں اور مکھن کے ساتھ مزے سے پراٹھوں کا لطف اٹھائیں۔



بارش کی چند بوندیں میرے دل کو ڈبوئے جائے۔۔۔ کسی کے آنے کی خوشی میرے دل کو ڈبوئے جائے۔۔۔


آنے میں نہ تو دیر کر۔۔۔ آنے میں نہ تو دیر کر۔۔۔ میری جان نکل نہ جائے۔۔۔


اب کی بار ہم دونوں مل کر زور زور سے گانا گانے لگے اور اب اٹھے کی باری دوسری بہن کی تھی۔


نوٹ: روزنامہ ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنی تحریر، تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ ترکیب کے ساتھ ڈش کی اصلی تصاویر بھیجنا ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔