حکومت خو شحالی اور ترقی کا مارچ جاری رکھے گی وزیراعظم نواز شریف

لاہور کراچی موٹر وے پر کام جلد شروع کیاجائے گا جس سے نئے دور کا آغاز ہوگا، وزیراعظم

چین کے تعاون سےکئی توانائی منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں, وزیراعظم فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ حکومت خو شحالی اور ترقی کا مارچ جاری رکھے گی۔


کراچی میں پاک چین مشترکہ کمیشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اپنا اقتصادی ایجنڈا مکمل کرتے ہوئے خو شحالی اور ترقی کا مارچ جاری رکھے گی۔ لاہور کراچی موٹر وے پر کام جلد شروع کیا جائے گا جس سے ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ اس منصوبے سے روزگار کے بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ چین کے تعاون سےکئی توانائی منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں۔ ان منصوبوں سے ملک کو توانائی بحران سے نجات دلانے میں مدد ملے گی۔
Load Next Story