سندھ اسمبلی دھرنا اور ہنگامہ آرائی کیس: جماعت اسلامی کے 30 کارکنان کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا


ویب ڈیسک February 19, 2026
فوٹو: فائل

کراچی:

انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سندھ اسمبلی پر دھرنے، ہنگامہ آرائی اور پولیس مقابلے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

کیس میں جماعت اسلامی کے گرفتار 30 کارکنان کی درخواستِ ضمانت پر دلائل دیے گئے۔

سماعت کے دوران فریقین کے وکلا نے اپنے اپنے مؤقف پیش کیے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

وکیل صفائی عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے مطابق کارکنان کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

مقبول خبریں