پاکستانی فری لانسرز نے تاریخ رقم کر دی 

تربیتی پروگرام اور سازگار ماحولیاتی نظام کے باعث ملک میں فری لانسنگ اکانومی فروغ پا رہی ہے


ویب ڈیسک February 20, 2026

ایس آئی ایف سی کی  معاونت سے پاکستان کا ڈیجیٹل معیشت اور ٹیکنالوجی شعبہ نئی بلندیوں تک پہنچ گیا۔

پاکستانی فری لانسرز نےمالی سال 26کی پہلی ششماہی میں 557 ملین ڈالرز  کاقیمتی زرمبادلہ کمایا۔ پہلی ششماہی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 58 فیصد زیادہ زرمبادلہ  کااہم سنگ میل عبورکیا گیا۔
 
یہ سنگ میل سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، گرافک ڈیزائن اور ای کامرس میں عالمی مرکز ہونے کا مظہر ہے۔ جدید سہولتکاری، تربیتی پروگرام اور سازگار ماحولیاتی نظام کے باعث ملک میں فری لانسنگ اکانومی فروغ پا رہی ہے۔  

پاکستان میں 170 سے زائد  وینچر کیپیٹل اسٹارٹ اپس موجود ہیں جن کی مشترکہ انٹرپرائز ویلیو 4 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔

پاکستان میں وینچر کیپیٹل  اسٹارٹ اپس کی ترقی کی اس رفتار نےبھارت ، دبئی اور  نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔  

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری  کی بدولت پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی ٹیک معیشت بن کر عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔

مقبول خبریں