نعتیہ کلام لکھنے والے شاعر سید سلمان گیلانی انتقال کرگئے

سید سلمان گیلانی طویل عرصے سے علیل اور ان دنوں اسپتال میں زیر علاج تھے


ویب ڈیسک February 21, 2026

معروف نعتیہ شاعر اور برجستہ مزاحیہ شعر کہنے والے سلمان گیلانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق سید سلمان گیلانی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج وہ 74 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔

سید سلمان گیلانی کو نعتیہ کلام لکھنے کی وجہ سے شاعر ختم نبوت ﷺ کا لقب بھی ملا جبکہ اُن کے والد سید امین گیلانی تحریک ختم نبوت کے متحرک رہنماؤں میں شامل تھے۔

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سید امین گیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل تلافی نقصان قرار دے دیا۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، سینئر نائب صدر مولانا انوار الحق، ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ڈاکٹر مولانا نعمان نعیم ودیگر نے سید سلمان گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں قائدین نے سید سلمان گیلانی کی عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ، دینی مدارس کی خدمت اور ملک میں اسلامی اقدار کے فروغ کیلئے کردار کو سراہا۔

مقبول خبریں