پاکستان کو ظالموں سے نجات دلانے تک دھرنے سے نہیں اٹھوں گا عمران خان
شہبازشریف سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار ہیں انہیں آج فوری استعفیٰ دینا چاہئے، چیرمین تحریک انصاف
KARACHI:
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ظالموں سے نجات دلانے تک دھرنے سے نہیں اٹھوں گا۔
بنی گالہ سے دھرنے کے مقام پر روانگی کے وقت میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار ہیں انہیں آج فوری استعفیٰ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آج شام کو آزادی کا جشن منائیں گے،نوازشریف کے استعفیٰ تک زمان ٹاؤن یا بنی گالہ نہیں جاؤں اور جب تک پاکستان کو ظالموں سے نجات نہ دلادوں تب تک دھرنے سے بھی نہیں اٹھوں گا۔
عمران خان نے کہا کہ جعلی الیکشن سے آئی ہوئی حکومت کی آئین میں کوئی حیثیت نہیں ہے، جو لوگ الیکشن کی میچ فکسنگ میں ملوث ہیں ان سب کو آرٹیکل 6 کے تحت سزا ہونی چاہئے کیونکہ جب تک ملک میں سزا اور جزا کا قانون نہیں آئے گا دوسرے الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں، جب تک ان لوگوں کو جیلوں میں نہیں ڈالا جائے گا ملک میں تبدیلی نہیں آسکتی۔ چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ایک وکٹ آج گر چکی ہے ہم دوسری بھی گرا دیں گے، جب امپائر کی انگلی اٹھتی ہے تواس کا مطلب ہےکہ نوازشریف پویلین واپس چلے جائیں ان کی باری اب ختم ہوچکی ہے۔