تحریک انصاف نے کوئی بھی ماورائے آئین کام کیا تو نقصان خود اٹھائے گی خورشید شاہ
پرویزمشرف پہلے پھر بھی جلدی چلے جاتے لیکن اب ان کے جانے میں دوتین ماہ کی تاخیر ہوسکتی ہے، قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ مذاکرات تک رہے گا اوراگرتحریک انصاف نے کوئی بھی ماورائے آئین کام کیا تو نقصان خود اٹھائے گی۔
سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حالات میں کوئی بھی نازک صورتحال نہیں ہوگی ، موجودہ صورتحال اب بھی بہتر ہوسکتی ہے کیونکہ عمران خان سیاسی آدمی ہیں وہ صورتحال سمجھ لیں گے تاہم اگر تحریک انصاف نے کوئی بھی ماورائے آئین کام کیا تو نقصان خود اٹھائے گی اس لیے وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ ان کے کسی اقدام سے کوئی ماورائے آئین کام ہو۔
خورشید شاہ نے کہا کہ طاہرالقادری نے جو منشور پیش کیا ہے اگر وہ الیکشن جیت جائیں تو وہ اس پر عمل بھی کرائیں، ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ عدالتی حکم سے پہلے ہی درج ہونا چاہئے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف پہلے پھر بھی جلدی چلے جاتے لیکن اب ان کے جانے میں دو تین ماہ کی تاخیر ہوسکتی ہے۔