سپر ایٹ مرحلہ: جنوبی افریقا کا بھارت کو 188 رنز کا ہدف

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز اسکور کیے


ویب ڈیسک February 22, 2026

سپر ایٹ مرحلے کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دے دیا۔

احمد آباد میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز اسکور کیے۔

پروٹیز کی جانب سے ڈیوڈ ملر 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈیوالڈ بریوس 45، رائن رکلٹن 7، کوئنٹن ڈی کاک 6، کپتان ایڈن مارکرم 4 اور مارکو جینسن 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ٹرسٹن اسٹبز 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 3 اور ارشدیپ سنگھ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ورون چکرورتی اور شیوم ڈوبے 1، 1 وکٹ حاصل کر سکے۔

مقبول خبریں