خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق 2 خود کش بمبار راولپنڈی میں داخل ہوچکے چوہدری نثار

کسی نے بھی ریڈ زون کی خلاف ورزی کی تو قانون سختی سے حرکت میں آئے گا، وفاقی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک August 16, 2014
کہا گیا تھا کہ 10 لاکھ افراد اسلام آباد لائے جائیں گے تاہم یہ دعویٰ ہی ثابت ہوا، چوہدری نثارعلی فوٹو؛ اے پی پی /فائل

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کسی جمہوری سیاسی سرگرمی میں مداخلت نہیں کرے گی تاہم اسلام آباد میں دہش تگردی کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کا خدشہ ہے جبکہ اس حوالے سے خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق 2 خود کش بمبار راولپنڈی میں داخل ہوچکے ہیں تاہم دھرنے کے شرکا کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کی سیکیورٹی کے لئے 35 ہزار اہلکار تعینات ہیں، عمران خان اور طاہرالقادری کو خواہش کے مطابق جلسوں کی جگہ دی اگر حکومت کی نیت خراب ہوتی تو جلسے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی جاتیں لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔


وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کا معاملہ کئی روز سے چل رہا ہے جبکہ اس حوالے سے کہا گیا کہ 10 لاکھ افراد اسلام آباد لائے جائیں گے تاہم یہ دعویٰ ہی ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خدشات کے باوجود جلسوں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے تاہم ریڈ زون کی خلاف ورزی کی گئی تو قانون سختی سے حرکت میں آئے گا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں