جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، پیشی پر لایا گیا زیر حراست ملزم جاں بحق

فریقین کے مابین قتل کے معاملے کی سابقہ دشمنی چلی آ رہی تھی، پولیس


ویب ڈیسک February 25, 2026

جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ سے پیشی پر لایا گیا زیر حراست ملزم موقع پر  جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق چارسدہ جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں زیر حراست ملزم جاں بحق  ہوگیا جب کہ پولیس نے حملہ آور کو اسلحہ سمیت موقع پر گرفتار کر لیا ۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقتول کو مردان جیل سے تاریخ پر  پیشی کے لیے عدالت لایا گیا تھا ۔

فائرنگ کے بعد  مقتول کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال چارسدہ منتقل  کردیا گیا جب کہ جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ فریقین کے مابین قتل کے معاملے کی سابقہ دشمنی چلی آ رہی تھی۔

مقبول خبریں