’جو‘ کھانا کولیسٹرول کی سطح پر حیران کن اثر ڈال سکتا ہے: تحقیق

یہ تحقیق جرمنی کی یونیورسٹی آف بون کے محققین نے کی


ویب ڈیسک February 26, 2026

تازہ ترین تحقیق کے مطابق صرف چند دنوں تک جو (اوٹس) کھانا کولیسٹرول کی سطح پر حیران کن اثر ڈال سکتا ہے۔

جرمنی کی یونیورسٹی آف بون کے محققین کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق میں بالغ افراد کو دو دن تک تقریباً مکمل طور پر دلیے (اوٹ میل) پر مشتمل کم کیلوریز والی غذا دی گئی۔

یونیورسٹی کے پریس ریلیز کے مطابق تحقیق میں شامل تمام شرکا میٹابولک سنڈروم کا شکار تھے، جو ذیابیطس کے خطرے سے جڑا ہوتا ہے۔ اس میں زیادہ وزن، بلند فشارِ خون، خون میں شوگر کی زیادتی یا خون میں چکنائی (لِپڈز) کی بلند سطح جیسی علامات شامل تھیں۔

32 شرکا کو دن میں تین بار پانی میں اُبالا گیا دلیہ کھلایا گیا، جس کی مجموعی مقدار 300 گرام تھی۔ انہیں صرف پھل یا سبزیاں شامل کرنے کی اجازت تھی اور وہ اپنی معمول کی یومیہ کیلوریز کا تقریباً نصف ہی استعمال کر رہے تھے۔

ایک کنٹرول گروپ کو بھی کم کیلوریز والی غذا دی گئی، لیکن اس میں جو شامل نہیں تھی۔ اگرچہ دونوں گروپس کو فائدہ ہوا۔لیکن جو والی غذا لینے والوں کے کولیسٹرول کی سطح میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ چھ ہفتوں بعد بھی یہ مثبت اثر برقرار رہا۔

مقبول خبریں