یکم اکتوبرسے 500 روپے کا نوٹ کارآمد نہیں ہو گا اسٹیٹ بینک

یکم اکتوبر 2012 کے بعد بینک 500 روپے کے پرانے ڈیزائن والے نوٹ تبدیل نہیں کریں گے

عوام پرانے ڈیزائن والے بڑے سائز کے500 کے نوٹ اسٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتر اور بینکوں کی مختلف شاخوں سے تبدیل کروا سکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک کے مطابق 500 روپے کے پرانے ڈیزائن والے بڑے سائز کے نوٹ یکم اکتوبر 2012 کے بعد تبدیل نہیں کئے جائیں گے۔


اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر 2012 کے بعد بینک500روپے کے پرانے ڈیزائن والے نوٹ تبدیل نہیں کریں گے۔

ترجمان کے مطابق عوام پرانے ڈیزائن والے بڑے سائز کے500 کے نوٹ اسٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتر اور بینکوں کی مختلف شاخوں سے بینکاری اوقات کے دوران تبدیل کروا سکتے ہیں۔
Load Next Story