زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 40 کروڑ 77 لاکھ کی سطح پر پہنچ گئے

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا


کاشف حسین February 26, 2026
فوٹو فائل

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 21 ارب 40 کروڑ 77 لاکھ  ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 20 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اعلامیے کے مطابق اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 16 ارب 21 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 19 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

مقبول خبریں