بیسٹ وے آٹوموٹیو کو الحاج آٹوموٹیو کے مجوزہ حصول کی منظوری

فیز ون جائزہ مکمل ہونے کے بعد کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت مرجر کی اجازت دی گئی


ویب ڈیسک February 28, 2026
گزشتہ ڈیڑھ سال میں استعمال شدہ کاروں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ فوٹو: انٹرنیٹ

بیسٹ وے آٹوموٹیو نے آٹوموبائل شعبے میں باضابطہ طور پر قدم رکھ دیا ہے۔ کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان نے بیسٹ وے آٹوموٹیو کو الحاج آٹوموٹیو کے مجوزہ حصول کی منظوری دے دی ہے۔

کمیشن کے مطابق فیز ون جائزہ مکمل ہونے کے بعد کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت مرجر کی اجازت دی گئی، جس میں کوئی مسابقتی خدشات سامنے نہیں آئے۔

سی سی پی کا کہنا ہے کہ مجوزہ ٹرانزیکشن سے مارکیٹ میں ارتکاز میں اضافہ نہیں ہوگا اور نہ ہی مسابقت میں کمی یا کسی فریق کی غالب حیثیت قائم ہوگی۔

کمیشن کے مطابق آٹو سیکٹر میں یہ نئی سرمایہ کاری مسابقت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مقامی اسمبلنگ میں بھی اضافہ کرے گی۔

مقبول خبریں