ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکی جنگی جہاز بردار ابراہم لنکن کو 4 بلیسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں شروع کیے گئے آپریشن کے حوالے سے پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ یہ حملے گزشتہ روز اسرائیل اور امریکا کے گٹھ جوڑ سے ہوئے حملوں کے بعد کیے گئے ہیں.
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی جہاز بردار ابراہم لنکن کو 4 بلیسٹک میزائلوں سے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج آپریشن کے نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں اور خبردار کیا ہے کہ بری اور بحری دونوں میدان جارح دشمن کے لیے قبرستان بن جائیں گے۔
مزید بتایا گیا کہ امریکی جہاز بردار ابراہم لنکن پر حملوں کے حوالے سے تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ ابراہم لنکن کو ایران پر حملوں کے لیے خطے میں بھیج دیا گیا ہے اور ایران کی جانب سے جنگ کے آغاز کے دوسرے اس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں اب تک 200 سے زائد شہری شہید ہوچکے ہیں، جن میں 100 اسکول کے بچے بھی شامل ہیں جنہیں جنوبی صوبہ ہرمزگان میں ایلیمنٹری اسکول پر حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔