حکومت کا فوڈ سیکیورٹی کونسل کے قیام کا فیصلہ
وزیراعظم چیئرمین، وفاقی وزرا، وزرائے اعلیٰ، نجی شعبہ اور کسانوں کے نمائندے رکن ہوں گے
وفاقی حکومت نے زراعت کے شعبے کو مستحکم بنانے کے لیے قومی پالیسی سازی کے لیے اعلیٰ سطح کی قومی فوڈ سیکیورٹی کونسل کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم اس کونسل کے چیئرمین اور وفاقی وزرا اس کے اراکین ہوں گے۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی وریسرچ کے ذرائع کے مطابق اس کونسل کا مقصد صوبوں کے درمیان پالیسی پر رابطہ یقینی بنانا ہے تاکہ زراعت اور لائیو اسٹاک کی پیداوار کو بہتر بنایا جا سکے، مارکیٹ میں اصلاحات لائی جا سکیں اور کسانوں کی بہتر آمدن کے لیے قیمتوں کو مستحکم رکھا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق اس کونسل میں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی و ریسرچ، وزیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات، وزیر صنعت و پیداوار، وزیر تجارت، وزیر برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی، صوبائی وزرائے اعلیٰ، پرائیویٹ سیکٹر، سول سوسائٹی اورفارمر ایسوسی ایشن کے نمائندے شامل ہوںگے، سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی و ریسرچ' کونسل کے سیکریٹری اور اس کے ممبر ہوں گے۔