ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعدادا 787 ہوگئی

ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ایرانی کے ڈرون حملے، امریکی سفارت خانے کا ایرانی حملوں سے متعلق الرٹ جاری


ویب ڈیسک March 03, 2026

تہران / ریاض / تل ابیب: ایران اور امریکا و اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے، ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعدادا 787 ہوگئی جب کہ ایران کے اسرائیل سمیت عرب ممالک میں قائم امریکی بیسز اور سفارت خاںوں پر حملے جارہی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق چار روز سے جاری اسرائیلی و امریکی حملوں میں اس کے 787 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں اور سیکڑوں زخمی ہیں۔ یہ اعداد و شمار ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی پیش کیے ہیں۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک امریکی بیسڈ تنظیم کے مطابق حالیہ حملوں میں ایران میں 742 شہری ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 176 بچے ہیں۔

ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے اب بہت دیر ہو چکی، ٹرمپ

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے اب بہت دیر ہو چکی ہے، حالانکہ تہران مذاکرات کا خواہاں ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ایران کا فضائی دفاع، فضائیہ، بحریہ اور قیادت سب ختم ہوچکا، اب وہ بات کرنا چاہتے ہیں جس پر میں نے کہا کہ اب بہت دیر ہو چکی ہے۔

 

سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے کی مشرقی شہر کے لیے وارننگ

سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے نے مشرقی شہر ظہران پر ممکنہ اور قریب الوقوع میزائل یا ڈرون حملے کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔

اس شہر میں امریکی قونصل خانہ موجود ہے، جہاں سعودی سرکاری آئل کمپنی آرامکو کا ہیڈکوارٹر بھی واقع ہے۔

ایرانی ڈرونز نے منگل کے روز ریاض میں امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنایا، جس سے معمولی نقصان ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔ اس سے قبل کویت میں امریکی مشن کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔

واشنگٹن نے ردعمل میں ان مشنز کو بند کر دیا اور غیر ہنگامی سرکاری عملے اور ان کے اہل خانہ کو مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک سے نکلنے کا حکم دے دیا۔

 

امریکہ اور اسرائیل فوجی کارروائی بند کریں: ایرانی وزارتِ خارجہ

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ اور اسرائیل سے اپنی فوجی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا۔ تہران میں ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "انہیں جنگ روکنی ہوگی، جنگ ہم نے شروع نہیں کی، یہ فوجی جارحیت ہمارا انتخاب نہیں تھا، ہمارا انتخاب سفارت کاری تھا۔"

 

ریاض میں قائم امریکی سفارت خانے پر دو ڈرون حملے

سعودی حکام نے کہا ہے کہ ریاض میں قائم امریکی سفارتخانے پر دو ڈرون حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں محدود آگ لگی اور معمولی نقصان ہوا۔

 

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، پاسداران انقلاب

ادھر ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو بند کر دیا گیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس آبی گزرگاہ سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ آبنائے ہرمز سے دنیا کے تیل کے تقریباً پانچواں حصے کی ترسیل ہوتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی مہم تقریباً چار ہفتے جاری رہ سکتی ہے اور واشنگٹن تہران کے میزائل اور جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

مزید پڑھیں : ایران کے بعد کس کا نمبر ہوگا؟ امریکا نے بتا دیا

ایران نے خلیجی ممالک میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ قطر کی سرکاری پیٹرولیم کمپنی قطر انرجی نے اپنی دو تنصیبات پر حملوں کے بعد ایل این جی کی پیداوار عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔

ایران کی جانب سے اسرائیل کے مختلف علاقوں پر بھی حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق مغربی یروشلم، تل ابیب اور ایلات کے اوپر میزائل روک لیے گئے، تاہم ہفتے سے اب تک اسرائیل میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا ایرانی صدر کے دفتر پر بڑا حملہ؛ متضاد اطلاعات

خطے میں بگڑتی صورتحال کے باعث عالمی سطح پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے اور سفارتی کوششیں تیز کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

 

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث امریکا اور کینیڈا کے متعدد سفارتخانے عارضی طور پر بند

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث امریکا اور کینیڈا نے اپنے متعدد سفارتخانے عارضی طور پر بند کر دیے ہیں۔

کویت میں امریکی ایمبیسی نے اعلان کیا ہے کہ جاری علاقائی تناؤ کے پیش نظر سفارتی سرگرمیاں اگلے حکم تک معطل رہیں گی۔ سفارتخانے نے تمام معمول اور ہنگامی قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں پیش آنے والے فوجی واقعات میں کویت میں چھ امریکی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ تین امریکی لڑاکا طیارے تباہ ہوئے، جنہیں امریکی فوج نے بظاہر “فرینڈلی فائر” کا واقعہ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب کینیڈا کی ریاض ایمبیسی نے بھی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے باعث عارضی بندش کا اعلان کیا ہے اور 6 مارچ تک تمام ملاقاتیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اسی طرح امریکی ایمبیسی عراق نے غیر ہنگامی امریکی سرکاری ملازمین کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ بغداد میں موجود امریکی عملے کو سکیورٹی خدشات کے باعث بین الاقوامی ہوائی اڈے کے استعمال سے بھی روک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خامنہ‌ ای کے بعد ایران میں حکومت کس کی ہوگی؟ شاہ ایران کی بیوہ کا بیان آگیا

ادھر ریاض میں قائم امریکی ایمبیسی نے سفارتخانے پر حملے کے بعد سعودی عرب میں موجود اپنی تمام قونصلر خدمات منسوخ کر دی ہیں۔ جدہ، ریاض اور ظہران میں شیلٹر اِن پلیس ہدایات جاری کی گئی ہیں اور امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ذاتی سکیورٹی پلان تیار رکھیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اس سے قبل ایک ایڈوائزری میں بحرین، مصر، ایران، عراق، اسرائیل، مغربی کنارے اور غزہ، اردن، کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن سے امریکی شہریوں کو فوری روانگی کی ہدایت دی تھی۔

 

امریکا کی ہنگامی ایڈوائزری، شہریوں کو مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک فوراً چھوڑنے کا حکم

امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بحرین، مصر، ایران، عراق، اسرائیل (بشمول مغربی کنارے اور غزہ)، اردن، کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن میں موجود امریکی شہری حفاظتی خدشات کے باعث فوری طور پر اپنے طور پر ان ممالک سے نکل جائیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور کسی بھی وقت میزائل یا ڈرون حملے کا خطرہ موجود ہے۔ شہریوں کو فوجی تنصیبات اور حساس مقامات سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب کینیڈین حکومت نے بھی اپنے شہریوں کو دبئی فوری چھوڑنے کی ہدایت دی ہے۔ کینیڈین حکام نے کہا ہے کہ خصوصی پروازوں کا انتظار نہ کیا جائے بلکہ زمینی راستے سے سعودی عرب یا سلطنت عمان پہنچنے کی کوشش کی جائے۔

عالمی سطح پر بڑھتی کشیدگی کے باعث مختلف ممالک اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں : ایران کے نئے وزیر دفاع تقرری کے 24 گھنٹوں بعد ہی اسرائیلی حملے میں شہید؛ میڈیا رپورٹ

امریکا سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، ایران نے ٹرمپ کی پیشکش مسترد کردی

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران واشنگٹن سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں علی لاریجانی نے کہا، ’ہم امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔‘

ان کا بیان امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد لاریجانی نے عمانی ثالثوں کے ذریعے امریکا سے جوہری مذاکرات بحال کرنے کی کوشش کی۔

علی لاریجانی نے امریکی صدر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے اپنی ’خیالی تصورات‘ کے باعث مشرقِ وسطیٰ کو افراتفری میں دھکیل دیا ہے اور اب مزید امریکی ہلاکتوں سے خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے ’امریکا فرسٹ‘ کے نعرے کو ’اسرائیل فرسٹ‘ میں بدل دیا اور امریکی فوجیوں کو اسرائیل کے مفادات کی خاطر قربان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کی قیمت امریکی فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو چکانا پڑے گی جبکہ ایران اپنے دفاع کا حق برقرار رکھے گا۔

 

میزائل حملوں میں اب تک 560 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، ایرانی فوج

ادھر اردن نے میزائل حملوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایرانی سفیر کو طلب کر لیا ہے۔ اردن کی جانب سے علاقائی کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ حملوں میں اب تک 560 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ ایرانی فوج نے امریکا کے طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن کو چار میزائلوں سے نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق تین امریکی اور برطانوی آئل ٹینکروں کو میزائلوں سے ہدف بنایا گیا، جو اب خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں جل رہے ہیں۔

خبر ایجنسیوں کے مطابق بحرین میں بھی امریکی فوجی اڈے پر حملے کیے گئے ہیں تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ کے بیٹے اور ممکنہ جانشین مجتبیٰ خامنہ ای اس وقت کہاں ہیں؟

دوسری جانب اسرائیل نے ایران پر حملوں کی نئی لہر شروع کر دی ہے۔ تہران میں شدید بمباری کی اطلاعات ہیں، جہاں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور فضا دھوئیں سے بھر گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق اینٹی ایئرکرافٹ گنز کی فائرنگ سے آسمان روشن ہو گیا۔

اسرائیلی حکومت نے ملک بھر میں نافذ ایمرجنسی کی مدت میں 12 مارچ تک توسیع کر دی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں