بھارتی کامیڈین کا صحت سے متعلق خبروں پر ردعمل، طویل رخصت کی وجہ بتادی

میری صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، کامیڈین


ویب ڈیسک March 03, 2026

بھارت کے نامور کامیڈین ذاکر خان نے سوشل میڈیا پر ان کی صحت سے متعلق افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے اسٹیج سے طویل وقفہ لینے کی وجہ بھی بتادی۔ 

مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین ذاکر خان نے اسٹیج شوز سے وقفہ لینے کے اعلان کے بعد اپنی صحت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر بالآخر وضاحت پیش کردی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

ایک تقریب کے دوران 38 سالہ کامیڈین نے تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صحت کے حوالے سے کوئی سنجیدہ مسئلہ نہیں ہے، صحت تھوڑی ہی خراب ہے، بہت زیادہ خراب نہیں۔ 

ذاکر خان نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے جو انٹرنیٹ پر پڑھا ہے وہ سب جھوٹ ہے کہ میں اسٹیج-20 پر ہوں، ایسی کوئی بات نہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کامیڈی سے لمبے بریک کی کہانی دوستو یہ ہے کہ پچھلے 6 سالوں سے میرے پاس لکھنے کا بہت کام آ گیا تھا جو میں اس حساب سے کر نہیں پا رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ پر لکھنے والے بھی گھٹیا ہیں، وہ لکھ رہے ہیں کہ قریبی خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے، تو میری فیملی تو ہر وقت میرے ساتھ رہتی ہے، ہم بھی حیران کہ کس فیملی نے بتادیا۔  

واضح رہے کہ 20 جنوری کو ذاکر خان نے ‘پاپا یار’ کے عنوان سے دورے میں حیدرآباد میں لائیو شو کے دوران اعلان کیا کہ وہ طویل چھٹیوں پر جا رہے ہیں اور اس اعلان کے بعد وہ ویڈیو کلپ فوری طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ 

 

مقبول خبریں