لندن گیمز عمدہ کھیل کا عزم لیے قومی ہاکی ٹیم کی آج روانگی

برمنگھم میں بلیوآسٹروٹرف پر ٹریننگ کے ساتھ کئی پریکٹس میچزکھیلنے کاموقع ملے گا


ایکسپریس July 12, 2012
برمنگھم میں بلیوآسٹروٹرف پر ٹریننگ کے ساتھ کئی پریکٹس میچزکھیلنے کاموقع ملے گا. فائل ایکسپریس

سہیل عباس کی زیر قیادت اولمپکس میں عمدہ کھیل کا عزم لیے18رکنی قومی ہاکی ٹیم جمعرات کی صبح لاہور سے لندن روانہ ہوگی۔

اسکواڈ میں عمران شاہ ، عمران بٹ (گول کیپرز)، محمد عرفان،سیدکاشف شاہ، سہیل عباس (کپتان)، محمدعمران (فل بیکس)، محمدرضوان جونیئر ، فریداحمد، راشد محمود، محمدتوثیق، وسیم احمد (ہاف بیکس)، محمد وقاص، شفقت رسول، عبدالحسیم خان، شکیل عباسی، ریحان بٹ، محمد رضوان سینئراورمحمدعمربھٹہ (فارورڈز) شامل ہیں، اختررسول (منیجر و ہیڈ کوچ)، خواجہ محمد جنید (کوچ)، اجمل خان اور شاہدعلی خان (اسسٹنٹ کوچز)، فیض الرحمان (فزیو تھراپسٹ) اور محمدندیم خان لودھی (ویڈیواینالسٹ) بطور آفیشلز ساتھ جائیں گے،قومی ٹیم برمنگھم میں بلیو آسٹروٹرف پر ٹریننگ کرے گی،15 جولائی کو مقامی کلب کینک جبکہ18 اور 19 تاریخ کو اسکاٹ لینڈ سے پریکٹس میچز ہونے ہیں۔

22 جولائی کو گرین شرٹس اولمپک ولیج میں داخل ہو جائینگے، اولمپکس میں30 جولائی کو اسپین کیخلاف میچ سے پاکستانی مہم کا آغاز ہوگا، ٹیم یکم اگست کو ارجنٹائن، 3 تاریخ کو برطانیہ،5 اگست کو جنوبی افریقہ جبکہ 7تاریخ کو عالمی چیمپئن آسٹریلیاکیخلاف آخری لیگ میچ کھیلے گی۔کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی تیاریاں بھرپور اور سب شاندارکارکردگی کیلیے پُرعزم ہیں، انھوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میںفٹنس پر بہت توجہ دی گئی، پلیئرز کو مخالف ٹیموں کی ویڈیوز دکھا کر ان کی کمزوریوں اور خوبیوں سے آگاہ کیا گیا، اولمپکس میں اسپین سمیت کسی ٹیم کو بھی آسان تصور نہیں کرینگے،انھوں نے کہاکہ سینئرزکی شمولیت سے متوازن ٹیم تیار ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |