عمران خان آج شام تک انتظار کریں گے ورنہ کل باؤنسر ماریں گے شیخ رشید

عوام کی تقدیر بدلنے کے بجائے حکمرانوں نے اپنی تقدیر بدل لیں، شیخ رشید


ویب ڈیسک August 17, 2014
شریف برادران نے آڈٹ کے بغیر 480 ارب روپے اپنے رشتہ داروں میں بانٹے اور اپنے خاندان کے افراد کو برسر روزگار کیا، شیخ رشید احمد فوٹو: ایکسپریس نیوز

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان آج شام تک مطالبات پورے ہونے کا انتظار کریں گے ورنہ کل باؤنسز ماریں گے۔

آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کے پاس مطالبات پورے کرنے کے لئے اب صرف 24 گھنٹے ہیں، اب تجزیوں اور تحریروں کا وقت نہیں بلکہ ملک کو آزادی دلانے کا وقت ہے کیونکہ عوام کی تقدیر بدلنے کے بجائے حکمرانوں نے اپنی تقدیر بدل لیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملکی معیشت تباہ کر کے رکھ دی، شریف برادران نے آڈٹ کے بغیر 480 ارب روپے اپنے رشتہ داروں میں بانٹے اور اپنے خاندان کے افراد کو برسر روزگار کیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج جعلی دوائیں بنانے والے ملک کی اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں، اسمبلی میں داخلہ وخارجہ پالیسی پر کبھی بحث نہیں ہوئی، ایسی نالائق اور نکھٹو اسمبلی زندگی میں کبھی نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اسلام کی طاقت ہیں اور شمالی وزیرستان میں آپریشن کے حکومتی فیصلے کا انتظار کرنے کے بجائے فوج نے خود آپریشن شروع کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں